data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260128-08-1
لاہور(نمائندہ جسارت )ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور ناظمہ اجتماع عام ثمینہ سعید نے الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جہانگیر ایثار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں ثمینہ سعید نے کہاکہ جہانگیر ایثار مرحوم ایک محنتی، باعزم، اور مخلص شخص تھے، جنہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کو خدمت خلق کے لیے وقف کیا بلکہ اپنے آپ کو جماعت اسلامی کے مشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے لیے بھی فدا کر دیا۔ ان کی وفات سے ایک روشن چراغ گل ہو گیا ہے، لیکن ان کی محنت، عزم اور لگن ہمیشہ کارکنان رہنمائی کا سبب بنے گی۔آج ہم ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی تمام عبادات، محنت اور کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • زندگی کا مقصد
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا