جناح اسپتال میں لاکھوں کی ادویات چوری پکڑی گئی، ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جے پی ایم سی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری پکڑی گئی، ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کا واقعہ پیش آیا، ایمرجنسی اسٹاف کا ایک فرد ادویات وین میں بھر کر چوری کرکے لے جارہا تھا۔
سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی پر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسپتال چوکی منتقل کردیا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جناح اسپتال میں ادویات چوری کا یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا جبکہ اس بار برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر خالد شیر نے بتایا کہ جناح اسپتال میں ادویات چوری کی اطلاعات پر ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جبکہ معاملے کی شکایت محکمہ صحت سندھ کو بھی ارسال کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ وزیرِ صحت سندھ کو بھجوا دی گئی ہے اور امید ہے کہ محکمہ صحت اور پولیس اس معاملے پر سخت کارروائی کریں گے۔
ڈاکٹر خالد شیر کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں جلد مختلف شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت اے ڈی ایم، اکاؤنٹس اور میڈیسنل و سرجیکل سینٹرل اسٹورز کو چار سے چھ ہفتوں میں سو فیصد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔
ان کے مطابق اس نظام سے ادویات کی چوری اور بدعنوانی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی آئے گی۔ سول اسپتال کراچی کے بعد سندھ کے کسی بھی ٹیچنگ اسپتال میں یہ نظام موجود نہیں اور جے پی ایم سی اس حوالے سے دوسرا بڑا ادارہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال میں جے پی ایم سی ادویات چوری
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ