پاکستان میں پیکا ایکٹ سے آزادی اظہار کا گلا گھونٹا گیا ہے، راجا ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ناجائز طور پر پریشرائز کرکے میڈیا کو کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت یا شخص کا نام نہ لیا جائے، علامہ راجا ناصر عباس، فائل فوٹو: فیس بک
قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب رسمی ذرائع سے خبر نہیں ملتی تو افواہوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے، پاکستان میں پیکا ایکٹ سے آزادی اظہار کا گلا گھونٹا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز طور پر پریشرائز کرکے میڈیا کو کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت یا شخص کا نام نہ لیا جائے، حقائق تک رسائی ضروری ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا بجٹ دیا لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا کا جو نوٹس جاری ہوا یہ مناسب نہیں، پہلے ہی لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے.
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فری ٹرائل کا حق دیا جانا چاہیے تھا۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ اگر کوئی سوال نہیں کرے گا یا تنقید نہیں کرے گا تو پھر ڈکٹیٹرشپ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاستدان جوابدہ ہیں تو پھر عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور تمام افراد جوابدہ ہیں، ضروری ہے سوال کے جواب دیے جائیں، اگر غلطی ہے تو اصلاح کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔