شرجیل میمن کے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑ ے ہو کراحتجاج ،سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل کمیشن قائم کرو کے نعرے
ان کی کسی بات پر کوئی بھروسہ نہیں ، سانحہ گل پلازہ پرحکومتی کمیٹی ڈھکوسلہ ، افسران کیسے شفاف انکوائری کرسکتے ہیں ،ہم ڈرنے والے نہیں،ہماری سیاست ختم کردیں،علی خورشیدی کا اظہار خیال

سندھ اسمبلی کا اجلاس سانحہ گل پلازہ پر اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باعث مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑ ے ہو کر شدید نعرے بازی کی اور ایوان ”قاتل قاتل سی ایم قاتل ” اور” جوڈیشل کمیشن قائم کرو ” کے نعروں سے گونجتا رہا ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشید ی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ۔حکومتی کمیٹی ایک ڈھکوسلہ ہے ۔حکومت کے ماتحت افسران کیسے شفاف انکوائری کرسکتے ہیں ۔میں اس مسئلے پر قرارداد پیش کردیتا ہوں حکومت ہماری حمایت کرے ۔وزیر داخلہ نے حکومتی موقف پیش کیا ہے۔ ان کی کسی بات پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر ہماری سیاست ختم کردیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہے۔ جتنا تنگ کرنا ہے کریں۔وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ یہ تین دن سے یہی تقریر کررہے ہیں ۔ہماری بات سننے کو ہی تیار نہیں ہیں ۔یہ پہلے ہماری بات سن لیں اس کے بعد اپنی قرارداد لے آئیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پر بات کی۔ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے بھی بات کی۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے جس طرح بات کی جا رہی ہے ۔آج کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کمشنر کراچی جو تحقیقات کرے گی ۔کابینہ نے وزیر اعلی کی قیادت میں کمیٹی بنائی ہے ۔یہ کمیٹی سمجھتی ہے کہ اگر انکوائری ناکافی ہے تو عدالتی کمیشن بنائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ۔ اسمبلی کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔ ایک ہفتے میں جو کچھ تحقیقات ہو اس کو سامنے آنے دیا جائے ۔اس مسئلے پر سیاست نہ کی جائے نہ اسمبلی کا ماحول خراب کیا جائے ۔جو مطالبہ یہ قراداد میں کر رہے ہیں وہ کام پہلے ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اچھا بیان دیا ہے۔ ایک ایک نقطے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کراچی کے تاجروں سے حکومت سندھ پہلے دن سے ساتھ ہیں، تاجروں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ سانحہ گل پلازہ پر پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اگر کمیٹی سمجھے گی تو جوڈیشل کمیشن بھی بن جائی گی۔ حکومت کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلی گی۔شرجیل انعام میمن کے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے احتجاج شروع کردیا ۔شرجیل میمن نے اپوزیشن کے احتجاج پر کہا کہ انہوں نے جو کراچی کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے وہ کوئی بھولا نہیں ہے۔لاہور سے فارنسک ٹیم گل پلازہ کا فارنسک کررہی ہے ۔ان لوگوں نے شہر میں خون کی ہولی کھولی ہے ۔حکومت لواحقین و تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔یہاں سیاست کرنے ڈرامے کرنے سے کام نہیں ہوگا۔اسی دوران اپوزیشن ارکان اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے احتجاج کے باعث وقفہ سولاتکا انائونس کر دیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے کوئی سوال نہیں کیا گیا۔بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن سندھ اسمبلی اسمبلی کا نہیں ہے

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور

امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔

مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔

Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.

This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP

— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026

اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن