سانحہ گل پلازہ: ’قتل بالسبب‘ کا مقدمہ درج، 71 ہلاکتوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے معروف تجارتی مرکز ‘گل پلازہ’ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ تھانہ نبی بخش میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 08/2026 کے تحت درج اس مقدمے میں عمارت کی انتظامیہ اور مالکان کی مجرمانہ غفلت کو ہلاکتوں کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اب تک 71 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، 20 جاں بحق افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی سنگین دفعات دفعہ 322 قتل بالسبب (غفلت سے موت واقع ہونا)،دفعہ 436 عمارت کو آگ لگا کر نقصان پہنچانا،دفعہ 427 مالی نقصان پہنچانا،دفعہ 337 انسانی جان کو خطرے میں ڈالنا اور زخمی کرنا، کے تحت درج کیا ہے ۔ مقدمے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس کی تفتیش انچارج CIA گارڈن ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ امدادی کارروائیوں میں مصروفیت تھی، تاہم اب قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔