Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:18:54 GMT

والڈ سٹی لاہور، 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

والڈ سٹی لاہور، 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں

 

لاہور (نیوزڈیسک)بسنت سے قبل والڈ سٹی لاہور میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ والڈ سٹی لاہور میں انتہائی خستہ خطرناک بانوے عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔

بسنت کی اجازت دینے کے خلاف درخواست میں والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے تحریری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی رپورٹ کے مطابق والڈ سٹی لاہور میں مجموعی طور پر346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔ ان خطرناک خستہ حال عمارتوں میں سے ایک سوتراسی عمارتیں ناقابل مرمت قرارجبکہ ایک سوریسٹھ عمارتیں قابل مرمت قراردی گئی ہیں۔

والڈ سٹی لاہورمیں انتہائی خطرناک بانوے عمارتیں خالی کرا لی گئیں دوسوچون خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں خالی نہیں کرائی جا سکیں۔ خالی کرائی گئی عمارتوں میں اسی عمارتیں قابل مسمار جبکہ بارہ قابل مرمت قراردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لئےغیرمحفوظ ہیں۔ غیرمحفوظ عمارتوں کی چھتوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات کئےجا رہے ہیں۔والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارننگ نوٹسزاورآگاہی بینرزآویزاں کئے جا رہے ہیں۔ بسنت کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کےلئے حفاظتی اقدامات شروع کردیئےگئےہیں۔

بسنت کے دوران پولیس اور پیرا فورس تعینات کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا