کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب نذیر احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام چل رہا ہے اور جلد بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے۔

کراچی میں کاروباری طبقے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور کاروباری برادری کی پریشانیوں اور چیلنجز کا ادراک ہے جہاں اب کاروباری اعتماد بہت اچھا نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے مسائل ہیں، سیکیورٹی بہت آئیڈیل نہیں ہے، یہ معاملات میرے نہیں لیکن یہ اعتماد پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آپکے معاملات حل کرائیں گے، تمام منفی چیزوں کے باوجود کچھ بہت اچھی چیزیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 25 کروڑ آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہیں جو ایک اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان خوراک پیدا کرنے والا امیر ملک ہے، زراعت ہماری ضرورت پوری کرلیتا ہے تاہم ایندھن اور کھانے کا تیل منگوانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات کا پاور ہاوس ہے، مئی کے بعد پاکستان کی دنیا میں نئی شناخت سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے دنیا کے اندر تمام برے حالات ہیں اور دنیا ڈالر سے دوسری کرنسیوں پر منتقل ہورہی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت کا ظرف ہے کہ آئی ایم ایف سے مذکرات کی مشکل بتاتی نہیں ہے، مگر اگلے دو سال بہت اہم ہیں جس میں ہمارے لئے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نکلنے کا قومی ایجنڈا ہونا چاہیے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم تاجروں کو وسائل فراہم کر کے کراچی کا نیا چہرہ سامنے لائیں گے اور ان کی مشاورت سے ہی کام کریں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ تھوڑی سی توجہ اور اقدامات کرلیے جائیں تو کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، وسط اپریل اور مئی تک آپکے ریزرو 40 سے 48 ارب ڈالر ہونگے۔انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں، لوگوں کو نوکریوں سینہ نکالیں، بہت کچھ ہونے والا ہے اور جب معیشت کا پہیہ چلے گا تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئے پاکستان اور چین میں معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کیا جانا چاہئے ،چینی سفیر سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا قائم مقام صدرِ یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات ، آصف بشیر چوہدری صدر ،بشیر عثمانی جنرل سیکریٹری ، اظہار خان نیازی فنانس سیکریٹری منتخب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا

پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق، میزبان و اداکار فخر عالم، سابق کرکٹر سعید انور اور دیگر معروف شخصیات نے اس سال مشترکہ طور پر فریضۂ حج ادا کیا۔ تاہم دورانِ حج سوشل میڈیا پر ان کی بعض ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وسیم اکرم کی رمی الجمرات کے دوران شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جس میں انہوں نے اپنے مخصوص سوئنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا انداز اپنایا، خاصی وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ مصباح الحق کے لیے کیلے اٹھائے ہوئے دکھائی دیے، جس پر بھی صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ 

دوسری جانب فخرِ عالم نے اپنے حج سفر کی متعدد جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اداکار بلال عباس خان اور کامیڈین تابش ہاشمی سمیت دیگر شخصیات بھی نظر آئیں۔ ان سرگرمیوں کے باعث بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس سفر کو ’’حج کے بجائے پکنک‘‘ قرار دیا۔

@timesofkarachi

Why didn’t Wasim Akram, Fakhar-e-Alam, and Misbah-ul-Haq shave their heads as part of the Hajj ritual? #TOKReports #Hajj #WasimAkram #FakhareAlam #MisbahulHaq

♬ original sound - Times of Karachi

حالیہ گفتگو میں وسیم اکرم، فخرِ عالم اور مصباح الحق نے ان تنقیدی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے حج کے بعد سر منڈوانے کے بجائے صرف بال کیوں کٹوائے۔ ان کے مطابق حج پر روانگی سے قبل انہوں نے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی تھی جنہوں نے دو شرعی آپشنز بتائے تھے، یا تو مکمل سر منڈوایا جائے یا پھر قصر کروائی جائے، جس میں بالوں کا ایک حصہ کٹوایا جاتا ہے۔ انہوں نے دوسرا طریقہ اختیار کیا جو شرعی طور پر جائز ہے۔

انہوں نے ’’حج یا پکنک‘‘ سے متعلق تنقید پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے، لیکن اس دوران انسان چوبیس گھنٹے صرف ایک ہی عمل میں مصروف نہیں رہتا۔ عبادت کے ساتھ دوستوں سے ملاقات، گفتگو، دعائیں، مسکراہٹیں اور خوشی کے لمحات بھی اس سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے سے پہلے لوگوں کو ان معاملات کی مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔

وسیم اکرم اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے نوجوان نسل کے لیے بھی مختلف ویڈیوز بنائیں تاکہ حج کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے اور نوجوانوں میں اس مقدس سفر کا شوق پیدا ہو۔ ان کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد صرف معلومات دینا اور لوگوں کو حج کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

مدینہ منورہ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم نے کہا کہ حج مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ یہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر انہیں حج پر جانے کی ترغیب کیسے ملی۔ اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے پہلے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی، بلکہ وہ ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ جب دل سے تیاری محسوس ہوگی تو حج کریں گے۔ ان کے بقول جب انہیں معلوم ہوا کہ فخر عالم اور مصباح الحق بھی حج پر جا رہے ہیں تو انہوں نے بھی اس قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

        View this post on Instagram                      

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ جلد 60 برس کے ہونے والے ہیں اور انہیں محسوس ہوا کہ اب اس مقدس فریضے کی ادائیگی کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حج کے سفر کو جسمانی طور پر مشکل لیکن یادگار اور قابلِ برداشت قرار دیا۔

مصباح الحق نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کا یہ سفر ان کی زندگی کے خاص ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق دوستوں کے ساتھ اس روحانی سفر کو طے کرنے سے اس کی خوبصورتی اور یادیں مزید بڑھ گئیں، اور یہ تجربہ ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم