چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14 میں بنیادی انفراسٹرکچر کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کے قبضہ کی حوالگی کا عمل جلد شروع کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پلاٹ مالکان کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پلاٹس اور گلیوں کے نمبروں کے سائن بورڈز آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے سیکٹر سی 14 کی تمام پلاٹس کی معلومات جدید ای نقشہ (ای مپ) پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر آئی 12 کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر آئی 12میں تقریبا تمام رہائشی و کمرشل پلاٹس اپنے ڈویلپمنٹ کے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سیکٹر 12آئی میں ای-میپ، سائن بورڈز اور سٹریٹ لائٹس تمام بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔

اجلاس میں سیکٹر ای 12کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر ای 12 کے سب سیکٹرز 1اور 2 میں بنیادی انفراسٹرکچر کے کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ سیکٹر ای 12 کے سب سیکٹرز 3 میں ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے جبکہ سب سیکٹر 4 میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ڈویلپمنٹ ورک کیلئے ٹینڈرز جلد جاری کئے جائینگے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر ای 12کے ڈویلپڈ پلاٹس کے قبضے کی حوالگی کو جلد ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر ای 12 میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں نہ صرف پلاٹس حوالگی کے عمل کو تیز کیا جائے بلکہ بنیادی انفراسٹرکچر و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کے غیرمسلح ہونے تک غزہ اور اردر گرد پر اسرائیل کا کنٹرول رہے گا، نیتن یاہو حماس کے غیرمسلح ہونے تک غزہ اور اردر گرد پر اسرائیل کا کنٹرول رہے گا، نیتن یاہو ایران کے پاس وقت بہت کم، بات نہ مانی تو پہلے سے بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی چیف جسٹس ڈیپوٹیشن پر ایسے جج لائے جو بغیر گواہان کے فیصلے کر دیتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، طلال چوہدری پولیو کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت نئے سیکٹرز

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس