ای سی سی اجلاس،تعلیم، توانائی سمیت دیگر شعبوں کیلئے 66ارب روپے فنڈز کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے خوراک، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے 66 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن ذخائر نیلام کیے جائیں گے تاکہ اسٹوریج اخراجات میں کمی آئے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام رہے۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کو آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن پاسکو گندم فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ای سی سی نے پاکستان پوسٹ آفس کے ذمے یوٹیلیٹی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 10 ارب 98 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کو 29 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

ای سی سی نے درآمدی یوریا پر سبسڈی وفاق اور صوبوں کے درمیان ففٹی ففٹی کے تناسب سے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے 23 ارب 42 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، جن میں سے 15 ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرے گی۔وزارت ہاسنگ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے ضبط کیے گئے سولر پینلز گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب نذیر احمد کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب نذیر احمد وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئے پاکستان اور چین میں معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کیا جانا چاہئے ،چینی سفیر سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا قائم مقام صدرِ یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے کی منظوری ارب روپے روپے کی کے لیے

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف