اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد آج تک پارٹی قیادت کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ ملاقات کے لیے باقاعدہ طور پر پٹیشن بھی دائر کی گئی، اس کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ اگر آج ملاقات ممکن نہیں تو کم از کم کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف پارٹی قیادت بلکہ عمران خان کے اہلِ خانہ میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس دوران میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں پر بھی سخت ردِعمل دیا جن میں دعویٰ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں دوبارہ جیل واپس لے جایا گیا، ان خبروں نے پارٹی اور خاندان میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کیا جا رہا کہ عمران خان کو کس بیماری یا طبی مسئلے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، اس طرح کی غیر واضح اور نامکمل معلومات پر مبنی خبروں کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل جاری کیے گئے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے ملاقاتوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر منگل کو اڈیالہ جیل جاتے ہیں اور اس وقت تک وہاں موجود رہتے ہیں جب تک پولیس انہیں آگے جانے سے روک نہ دے، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر وہ واپس آ جاتے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے یہی طریقہ اختیار کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، ویلاگرز، یوٹیوبرز اور مین اسٹریم میڈیا سے بھی اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق ملاقاتوں کے حوالے سے کسی بھی خبر کو نشر یا شائع کرنے سے قبل پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سے تصدیق ضرور کی جائے، انہیں نہ حکومت کی جانب سے اور نہ ہی جیل حکام کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی پیشکش کی گئی، اس لیے کسی کے ساتھ جانے یا نہ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق خبریں، خاص طور پر ملاقاتوں سے جڑی اطلاعات، انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہوتی ہیں اور انہیں نام نہاد یا غیر مصدقہ ذرائع کی بنیاد پر زیر بحث لانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، ایسی خبروں سے نہ صرف کنفیوژن پھیلتا ہے بلکہ عوام میں بے یقینی بھی پیدا ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت، قانونی حقوق اور ملاقاتوں کا معاملہ پارٹی کے لیے اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا، شفافیت اور واضح معلومات کی فراہمی نہ صرف سیاسی ماحول کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بانی پی ٹی آئی سے کہ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے لیے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق