صدر آصف زرداری اور اماراتی نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان یو اے ای کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر پاکستان نے دبئی کی سیاحت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے بندرگاہوں، لاجسٹکس، انفرا اسٹرکچر، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تجربے سے استفادہ پر گفتگو کی۔
صدر آصف زرداری نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔