سونے کے نرخ میں 21 ہزار روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
عالمی سطح پر ڈی ڈالرائزیشن پالیسی سے امریکی ڈالر 4 سال کی کم سطح پر آنے، جیوپولیٹیکل صورتحال سے سونے میں اثاثے بڑھانے کیلئے طلب بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس بھی خالص سونے کی خریداری سرگرمیوں میں اضافے کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی و پاکستانی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان کشیدہ حالات کے علاوہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی مشرق وسطیٰ میں آمد کے بعد ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر فوجی مشقوں سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل نے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں غیر یقینی ماحول پیدا ہونے سے سونا اور چاندی کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 211 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ کاروبار کے دوران 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 21 ہزار 100 روپے کے ریکارڈ اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 90 روپے کے ریکارڈ اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 36 سینٹس کے اضافے سے 114 ڈالر 27 سینٹس کی بلند ترین سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر ڈی ڈالرائزیشن پالیسی سے امریکی ڈالر 4 سال کی کم سطح پر آنے، جیوپولیٹیکل صورتحال سے سونے میں اثاثے بڑھانے کیلئے طلب بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس بھی خالص سونے کی خریداری سرگرمیوں میں اضافے کا رحجان دیکھا جا رہا ہے، جس سے سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی نئی بلند ترین سطح پر چاندی کی قیمت مارکیٹوں میں کے اضافے سے روپے کی سونے کی روپے کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :