بھارت میں نیپاہ وائرس کا پھیلاؤ: پاکستان آنے والوں کی سخت اسکریننگ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزارتِ صحت نے بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، پاکستان آنے والے تمام مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بدھ کو وفاقی وزارت صحت کی جانب سے بھارت میں جان لیوا نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر انتباہ اور ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ایڈوائزری میں پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی ہوگا۔جبکہ مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری تاریخ کی تصدیق کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے نیپا وائرس کی مشتبہ علامات کی صورت میں مسافر کو فوری آئسولیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کلیئرنس کے بغیر کسی مسافر کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکام کے مطابق پاکستان میں تاحال نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسافروں کی نیپا وائرس گئی ہے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔