Jasarat News:
2026-07-24@07:39:47 GMT

پیکیجز لمیٹڈ نے پریفرنس شیئرز کی واپسی کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

پیکیجز لمیٹڈ نے پریفرنس شیئرز کی واپسی کی منظوری دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پیکیجز لمیٹڈ نے آئی ایف سی کے 20 لاکھ پریفرنس شیئرز کی واپسی کی منظوری دے دی۔پاکستان میں پیپر اور بورڈ کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی پیکیجز لمیٹڈ نے بدھ کو بتایا کہ اس نے واشنگٹن ڈی سی میں قائم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی درخواست پر اس کے زیرِ ملکیت 20 لاکھ پریفرنس شیئرز/کنورٹیبل اسٹاک کی ریڈمپشن کی منظوری دے دی ہے۔لسٹڈ کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں جاری کی۔ریڈیمپشن نوٹس ایک ایسی اطلاع ہے جو سرمایہ کاروں کو آگاہ کرتی ہے کہ جاری کنندہ ترجیحی حصص کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے انہیں واپس خریدنے یا ختم کرنے کا اپنا حق استعمال کررہا ہے۔لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ بورڈ نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کو اس بات کا اختیار بھی دے دیا ہے کہ وہ آئی ایف سی کے ساتھ حصص کی واپسی کی قیمت کے حوالے سے مذاکرات کریں اور باہمی رضامندی سے اسے طے کریں۔کمپنی کے مطابق اس وقت 8,186,842 پریفرنس شیئرز/کنورٹبل اسٹاک واجب الادا ہیں جو 25 مارچ 2009 کے سبسکرپشن معاہدے کے تحت آئی ایف سی کو جاری کیے گئے تھے۔اس سے قبل جنوری میں، پیکیجز لمیٹڈ کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے اس کے واجب الادا پریفرنس شیئرز کے ایک حصے کی واپسی کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریفرنس شیئرز ا ئی ایف سی کی واپسی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال