data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل نے اپنے مشہور سرچ انجن کو نئی جہت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صارفین اسے اسی طرح استعمال کر سکیں گے جیسے کمپنی کا جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل “جیمنائی 3” کام کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرچ میں “اے آئی اوور ویوز” فیچر اب جیمنائی 3 پر مبنی ہوگا، جس کے ذریعے صارفین کو زیادہ مربوط اور مفصل جوابات حاصل ہوں گے، اس کے ساتھ ہی گوگل سرچ میں ایک نیا اے آئی چیٹ ونڈو بھی متعارف کرایا جائے گا جو فالو اپ سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی آپ ایک سوال پوچھیں اور بعد میں اس سے متعلق ذیلی سوالات بھی اسی ونڈو میں کر سکیں گے۔

پچھلے کئی سالوں تک گوگل سرچ میں بنیادی طور پر کی ورڈز پر زور دیا جاتا رہا، جس کے نتیجے میں صارفین کو لاتعداد نتائج کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین لمبی، گفتگو نما سرچز کر کے بھی مطلوبہ معلومات تک پہنچ سکیں گے، بالکل اسی انداز میں جیسے وہ جیمنائی اے آئی کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ تبدیلی پہلے سے محدود بنیادوں پر ٹیسٹ کی جا رہی تھی اور اب عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے دستیاب کر دی گئی ہے۔

کمپنی کا مقصد صارفین کے لیے سرچ کے تجربے کو مزید انٹرایکٹو، مؤثر اور انسانی گفتگو کے قریب تر بنانا ہے، تاکہ صارفین زیادہ قدرتی انداز میں معلومات تلاش کر سکیں۔

یہ اقدام گوگل کے تلاش کے انجن کو محض کی ورڈز کی مشین سے آگے لے جا کر ایک جدید اے آئی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے آئی

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ