اٹھارہویں ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈ پر تبدیلی قبول نہیں، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد: اٹھارہویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ کی نگرانی میں غزہ امن بورڈ ایک فراڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (سندھ) کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے قصبہ میر حسن ڈاہو میں منعقدہ ختمِ نبوتﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سماجی تحفظ کے نام پر پاکستان کے آئین کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم صوبوں کے حقوق کی ضمانت ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ملک میں معدنیات کے وافر وسائل موجود ہیں جبکہ دوسری طرف عوام بنیادی سہولیات جیسے تعلیم، صحت، صاف پانی اور روزگار سے محروم ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ قدرتی وسائل کی موجودگی کے باوجود عام آدمی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور جمہوری اقدار کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔