data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے لیکن ہمارے پاس وہی فرسودہ نظام ہے کالج لائبریرین سا ئنسز کا شعبہ حکومت وقت کی عدم توجہ کا شکار ہے جس کیلیے بہت جدو جہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ اپروومنٹ آف لائبریرین (اسپرل )با اشتراک لائبریری انفارمیشن انوویٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ’’ پہلاکالج لائبریرین سمپوزیم‘‘کا انعقاد آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے آڈیٹوریم میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ سا بق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد حکمران تھے جنھوں نے 50 ہزار کتب خانے قائم کرنے کا اعلان کیا تھااور پاکستان نیشنل سینٹر انھیں کتب خانوں کی ایک کڑی ہے جس میں کتب خانہ اور آڈیٹوریم بھی موجود تھا جہاں علمی ، ادبی اور سماجی موضوعات پر تقریبات منعقد ہوتی تھیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تعلیمی نظریے اور کاوشیںوطن عزیز پاکستان کے لیے بہت اہم تھیں۔ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے کہا کہ میںاپنے 35سالہ کریئر میں ایسا کالج لائبریرن سمپوزیم منعقد نہیں کرسکااور میں اس سپوزیم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کالج لائبریرین طلباکے ان گروہ کو خدمات فراہم کرتے ہیں جو عمر اور ذہنی اعتبار سے نازک ہوتے ہیںاور انھیں ایک نئی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار کررہے ہوتے ہیں کتاب اور کتب خانوں کی اہمیت کے سبق کا احساس دلایا جائے تو طلباء و طالبات مستقبل میں معاشرے کا حصہ بنتے رہیں۔پرنسپل آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر ناصر اقبال نے کہا کہ میںکالج لائبریرین سائنسز ڈپارٹمنٹ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتا ہوںجنھوں نے پہلا کالج لائبریری سمپوزیم کے انعقاد آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج میں کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضے ، ریسرچ اور موضوع میں شامل ہونے والی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا بنیادی ضرورت ہے اور ایسی تقریبات کالجز میں منعقد ہوتی رہنی چاہئے انھوں نے لائبریرین کی خدمات اور کاوشوں کو اجاگر کیاجائے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کالج لائبریرین

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت