data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260129-08-23
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کی حنا بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے فیصلے پر ردعمل میں کہاہے کہ ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابل افسوس اور حیران کن ہے، الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے؟ پارٹی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلہ ظالمانہ اور جانب دارانہ ہے، کے پی کے ہائیکورٹ کا حکم نظر انداز کر کے معاملہ ٹربیونل کو بھیجنا آئین و قانون کا مذاق ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں، قومی ادارہ بن کر کام کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے رات کے اندھیرے میں دھاندلی ہوتی تھی، اب دن دیہاڑے ڈاکا زنی شروع کردی گئی، کچے کے ڈاکوؤں کے بھی کچھ اقدار ہیں مگر یہاں تو سب چلتا ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حنا بی بی کے پاس یہ حق موجود ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتی ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن جے یو ا ئی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن