اسلام آباد:

اسلام آباد میں آج ہائیکورٹ میں جسٹس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں دن 1:30 بجے سے اہم امور پر غور کیا جائے گا اور کئی فیصلوں کا امکان ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر، منصوبے میں درپیش مسائل اور متوقع تکمیل کی تاریخ کا جائزہ شامل ہے۔ ساتھ ہی جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی اور نیشنل پرزن ریفارم ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تفصیلی جانچ ہوگی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیف سٹی پروجیکٹ کے کردار اور ججز کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید برآں، پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی، چالانوں کی صورتحال، سزاؤں و بریت کی رپورٹس اور مفرور ملزمان کی گرفتاری پر بھی غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اور کمیٹی اراکین عدالتی کارروائیوں میں مؤثر اقدامات، دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے حفاظتی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی اہم فیصلے کریں گے، تاکہ اسلام آباد میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات