روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ روانڈا کے نیشنل ایگریکلچرل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کلاڈ بیزیمانا بھی شامل ہیں۔وزیر سیباہیزی 29 جنوری 2026 کو ہونے والے روانڈا کافی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔
وہ وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مشتاق امور محمد جنید انور چوہدری، اور وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں کا مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا، اور روانڈا اور پاکستان کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے ۔روانڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت کی موجودہ صورتحال کے مطابق، روانڈا کی صادرات پاکستان کو تقریبا 26 ملین ڈالر ہیں، جبکہ پاکستان کی صادرات روانڈا کو تقریبا 100 ملین ڈالر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو لے آئے، ترجمان جے یو آئی ای سی سی اجلاس،تعلیم، توانائی سمیت دیگر شعبوں کیلئے 66ارب روپے فنڈز کی منظوری کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب نذیر احمد وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد روانڈا کے پہنچ گئے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔