کوٹ ادو میں موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم، 5 طالبعلم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
کوٹ ادو میں لیہ روڈ پر دو موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں پانچ طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ٹریفک حادثہ میں جاں ہونے والے طلباء اور طالبات کی عمریں 8سے پندرہ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عبداللّٰہ ولد زاہد اقبال بالعمر 19 سالہ ،عبدالرحمن ولد زاہد اقبال بالعمر 6 سالہ ، محمد عادل ولد محمد عارف بالعمر 15 سالہ ، باسط ولد محمد صدیق بالعمر 17 سالہ ، دعا فاطمہ دختر محمد صدیق بالعمر 9 سالہ شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے طلباء اور طالبات کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام بچے فاران اکیڈمی اور سپرئیر کالج چوک سرور شہید کے طالبعلم تھے ۔ طلباء و طالبات کا تعلق کشک برادری سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔