Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:32:29 GMT

سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری،گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری،گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

 اسلام آباد+ پشاور (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سینیئر سول جج عباس شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف ہری پور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب میں فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے غازی میں یونیورسٹی آف ہری پور کے تحصیل کیمپس کے قیام کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارا صوبہ ہے، ہم سڑکیں بھی بنائیں گے اور دیگر تمام مسائل بھی حل کریں گے، ہمارے دل بڑے ہیں، ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کسی کے لیے لائٹس، سڑکیں اور مارکیٹس بند نہیں کرتے۔ ”پہلے میرے بطور وزیراعلیٰ انتخاب میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی، پھر منشیات اور سمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی، پھر دہشت گردوں سے جوڑنے کی کوشش کی، اس کے بعد میرے آبائی علاقے کی عوام کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا گیا تاکہ مجھے سیاسی طور پر نقصان پہنچائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ایکس“ (ٹوئٹر)پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کسی کیس میں میرا نام تک نہیں لیکن اب جب کہ باقی سارے وار خالی گئے ہیں تو 9 مئی کے کیسز میں میرا نام ڈلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار