Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:31:47 GMT

 بجلی 48 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

 بجلی 48 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(آ ئی این پی )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے بری خبر ،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دیدی۔ درخواست منظور ہو نے کی صورت میں ایک ماہ کےلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ دسمبرمیں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.

62 روپے رہی۔سی سی پی اے کا مزید بتایا کہ ایک ماہ میں ہائیڈل سے 18.07 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد رہی۔ قدرتی گیس سے 11.20 جب کہ درآمدی گیس سے 17.24 فیصد پیداوار رہی۔ اس کے علاوہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 25.05 فیصد رہی۔سی پی پی اے کی اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج جمعرات کوسماعت کرے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ