شمالی بلوچستان میں شدید سردی کا الرٹ، راتیں شہریوں کے لیے مشکل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سردی شہری زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جو رواں موسم کی شدید سرد راتوں میں شامل ہیں۔
زیارت میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گر گیا اور ژوب میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ دیگر شمالی اضلاع میں بھی سردی کی شدت جاری ہے، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری، جبکہ چمن میں صرف 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے گرم علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں محسوس کی جا رہی ہیں، سبی میں درجہ حرارت 8 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری رہا۔
ساحلی علاقوں میں بھی سرد ہوائیں اثرانداز ہو رہی ہیں، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ رات کے وقت اضافی احتیاط کریں اور خاص طور پر بچے اور بزرگ سردی سے محفوظ رہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی کیا گیا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی