پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا پوسٹ کے ذریعے اپنی نومولود بیٹی کا نام بتایا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سب سے خوبصورت تحفہ عطا فرمایا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے تبصروں میں نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کردیا، جب کہ ننھی صوفیہ کے لیے بھی روشن مستقبل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل اقرا عزیز کے شوہر اور اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی تھی۔ انہوں نے اسپتال کی ایک اسٹرپ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر درج تھا کہ اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اور ساتھ سرخ دل کا ایموجی بنا کر اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد چار افراد پر مشتمل خاندان بننے والے ہیں۔ اقرا اور یاسر پہلے ہی ایک بیٹے کبیر حسین کے والدین ہیں۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ 2019 میں ایک ایوارڈ شو کے دوران یاسر حسین نے اقرا عزیز کو پروپوز کیا تھا۔ اسی سال دسمبر میں دونوں نے شادی کی اور 2021 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان