اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی بیٹی کا کیا نام رکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
معروف پاکستانی شوبز کی جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین حال ہی میں ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔دونوں کے ہاں 24 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر دی۔اب ایک روز قبل اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام بتایا۔جوڑے نے اپنی ننھی پری کا نام 'صوفیا حسین' رکھا ہے، مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور صارفین سمیت اداکاروں نے اقرا اور یاسر کو مبارکبادیں پیش کیں۔واضح رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوشخبری سنانے والے ہیں۔دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا (کبیر) ہے جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔خیال رہے جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور یاسر
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔