Express News:
2026-07-24@01:05:22 GMT

جرمنی کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

جرمنی کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 300 جرمن درآمد کنندگان تک براہ راست رسائی کے لیے جرمن حکومت کی گرین پاکستان پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 15 ٹاول ایکسپورٹرز نے جرمن ڈیو ڈیلیجینس لاء کے مطابق اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹس مکمل کرلی ہیں۔

ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جرمن کی قونصل کمرشل اینڈ اکنامک افئیرز مسز اینا کلاس نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کی باہمی معاشی شراکت داری نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی جرمنی میں کافی مانگ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ جرمنی میں ٹیکسٹائل اور ٹاول پروڈیوسر کی ایک پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی ملکر کام کریں گے تو ہمارا مستقبل پائیدار اور تابناک ہوگا، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ورکشاپ کے دوران گرین پاکستان پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر مائکل اریڈز نے کہا کہ نجی اداروں کی جانب سے بھاری مالیت کی فیسوں کی ادائیگیوں کے عوض پاکستانی برآمدکنندگان کو 12 مختلف سرٹیفکیشن کے تناظر میں یورپین یونین کے ساتھ جرمنی کی حکومت نے بھی "جرمن ڈیو ڈیلیجنس ایکٹ" کے تحت گرین پاکستان پراجیکٹ پر سال 2025 سے کام شروع کیا ہوا ہے جو رواں سال کے اختتام تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی کی حکومت نے گرین پاکستان پراجیکٹ کا ایک "ڈیش بورڈ" بھی بنایا ہے جس میں نئے عالمی معیارات سے متعلق سسٹین ایبلٹی رپورٹ مکمل کرنے والی برآمدکنندہ صنعتوں کے نام، مکمل پروفائل آویزاں ہونگی اور اس ڈیش بورڈ کے ذریعے جرمنی کے 300 درآمدکنندگان کے ساتھ پاکستانی ایکسپورٹرز کا ناصرف براہ راست رابطہ ہوسکے گا بلکہ برآمدی آرڈرز کا حصول بھی بڑھ جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرین پاکستان پراجیکٹ کہ پاکستان نے کہا کہ جرمنی کے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف