---فائل فوٹو 

سپریم کورٹ  آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے برطرف پولیس اہلکاروں کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں غلط برطرفی کا شکار ملازمین کو پچھلے تمام واجبات کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بقایاجات کی ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سرکاری اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی اپیلیں منظور اور خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے برطرف پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ کے اندر تمام بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کا آغاز نظم کے شعر ’انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو اندھیرے چھٹ جائیں گے،‘ سے کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ولیم شیکسپیئر کا حوالہ ’رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے‘ بھی دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کی ضمانت دیتا ہے، جس میں روزگار کا تحفظ بھی شامل ہے، غلط برطرفی کا شکار ملازم مکمل واجبات حاصل کرنے کا حقدار ہیں، حاکمیت کے کلچر کے بجائے جواز کے کلچر کی ضرورت ہے، آئین کے تحت ہر سرکاری افسر اپنے ہر فیصلے کا ٹھوس، عقلی اور معقول جواز فراہم کرنے کا پابند ہے، صوابدیدی اختیارات کا استعمال ایک مقدس امانت ہے، ذاتی پسند ناپسند کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق غیر منصفانہ، متعصبانہ یا من مانے فیصلے کرنے والے حکام کے خلاف عدالتی مداخلت ناگزیر ہے، ملازم کا یہ کہنا ہی کافی ہے کہ وہ بیروزگار تھا، اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے در در نہیں بھٹکنا پڑے گا، ملازم کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ثبوت لانا محکمے کی ذمہ داری ہے، نظام کی خرابی یا مقدمے بازی میں طویل تاخیر کی سزا غریب ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کے برطرف ملازمین کو عہدوں پر بحال کرنے کے بعد پچھلے واجبات روک لیے گئے تھے، خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل نے پولیس اہلکاروں کو پچھلے واجبات دینے سے انکار کیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ وہ بحال ہو چکے ہیں، انہیں تمام واجبات بھی ملنے چاہئیں، محکمۂ پولیس کا مؤقف تھا کہ پچھلے واجبات کی ادائیگی اتھارٹی کی صوابدید ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں خیبر پختون خوا ہے سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے کے فیصلے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن