پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سے سال کے آخر تک نیا ٹریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں، اس سال کے آخر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر حق ان کا ہے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی فتح کی معترف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔