سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عبدالرزاق کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر مجرم کو بری کیا۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم عبدالرزاق کو سزائے موت دی تھی جسے ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔
عبدالرزاق کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل صفائی صغیر احمد قادری نے کہا کہ گواہوں کے بیانات اور میڈیکل ایویڈینس سپورٹ نہیں کرتے، عدالت سے استدعا کروں گا کہ ٹرائل کا طریقہ کار درست کروایا جائے۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں ٹرائل کو ایک ہفتے میں ختم ہونا چاہیے، ہائی کورٹس کے رولز موجود ہیں لیکن عمل نہیں کیا جارہا، گواہان کے بیانات کے بعد جرح میں مہینے گزر جاتے ہیں، موجودہ کیس میں ایسا ہی ہوا بیان ریکارڈ ہونے کے مہینے بعد جرح ہوئی۔
لاہور؛سیوریج لائن میں گرنے والی 10ماہ کی بچی کی لاش مل گئی
اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اب وکیل بھی وہ وکیل نہیں رہے پہلے ججز ڈرا کرتے تھے، ڈر ہوا کرتا تھا کہ بار صدر پچاس وکلاء کو لے کر آجائیں گے، اب تو وکیل صاحب موبائل ریکارڈنگ دے دیتے ہیں، گواہ کو بیان ریکارڈ کروانے سے پہلے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کورٹ نے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔