Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:59 GMT

بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے صنفی امتیاز پر کھل کر بات کی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے صنفی امتیاز پر کھل کر بات کی

اداکارہ مونا سنگھ نے ویب سیریز ’کوہرا‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ میں عمر اور صنفی امتیاز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
44 سالہ مونا سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اسکرین پر رکاوٹ نہیں بنایا، کیونکہ وہ خود پر پُراعتماد ہیں اور بخوبی جانتی ہیں کہ وہ کون ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنی قابلیت ثابت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، اسی لیے وہ مختلف اور چیلنجنگ کردار ادا کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ عمر رسیدہ کردار کیوں کرتی ہیں، لیکن ان کے لیے کردار کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، جو انہیں بطور اداکارہ جوش اور تسکین دیتا ہے۔
مونا سنگھ نے اعتراف کیا کہ بالی ووڈ میں خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ معیاری اور اہم کردار کم ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں خواتین کے لیے ایک ‘ایکسپائری ڈیٹ’ طے کر دی جاتی ہے، جبکہ مرد اداکار 60 سال کی عمر میں بھی رومانوی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم مونا سنگھ نے زور دیا کہ انہوں نے کبھی اس صنفی امتیاز کی سوچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ اپنے فن اور کردار کی بنیاد پر کام کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مونا سنگھ نے انہوں نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف