Jasarat News:
2026-07-24@01:55:30 GMT

پاکستان پولیو کے خاتمے کے آخری مرحلے میں داخل، فوکل پرسن

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

پاکستان پولیو کے خاتمے کے آخری مرحلے میں داخل، فوکل پرسن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: قومی انسداد پولیو مہم سے متعلق وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، تاہم اس منزل تک پہنچنے کے لیے میڈیا، عوام اور تمام متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے مؤثر کردار کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ آگاہی، اعتماد سازی اور غلط فہمیوں کے خاتمے میں میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے کیا جا رہا ہے، اس دوران ملک بھر میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ وائرس کی ترسیل کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا سے سامنے آئی جب کہ کراچی کے بعض علاقوں میں بھی پولیو مہم کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بلوچستان میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلسل محنت اور مقامی تعاون کے ذریعے وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فوکل پرسن نے کہا کہ پاکستان ماضی میں 2 مرتبہ پولیو کے مکمل خاتمے کے قریب پہنچ چکا تھا، تاہم 2018 میں سیاسی مداخلت کے باعث مہم کو نقصان پہنچا اور وائرس کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے سے سیکھتے ہوئے اب مہم کو سیاست سے بالاتر رکھ کر خالصتاً قومی ذمہ داری کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روٹین پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔ عائشہ رضا فاروق کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع کی چند یونین کونسلز میں پولیو ورکرز کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو کے قطرے نہ پلانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مقامی نمائندوں اور علما کو ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت نے متعلقہ ممبران اسمبلی کے ساتھ مل کر پولیو کمپین کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے ایک مخصوص علاقے میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے، تاہم ملک بھر سے تعاون سامنے آ رہا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ایف سی، نیوی اور فوجی جوانوں سمیت متعدد اہلکار اور ورکرز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جب کہ شہید ورکرز کے خاندانوں 10 دس لاکھ اور زخمی ورکرز کو 5 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو مہم میں پولیو نے کہا کہ انہوں نے پولیو کے گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ