data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج جمعرات کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو لیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ہی دن کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 5 ہزار 504 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اس نمایاں اضافے کا براہ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اس تیز رفتار اضافے نے نہ صرف خریداروں کو حیران کر دیا بلکہ زیورات کے کاروبار سے وابستہ حلقوں میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے اضافے کے بعد 12 ہزار 175 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 227 روپے بڑھ کر 10 ہزار 438 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کا اثر براہ راست مقامی منڈیوں میں نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔ بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی جھٹکے میں 211 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 293 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایک دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی روز فی 10 گرام سونا بھی 18 ہزار 90 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 2 ڈالر 36 سینٹس کے اضافے کے بعد فی اونس چاندی 114 ڈالر 27 سینٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جہاں فی تولہ چاندی 11 ہزار 911 روپے اور فی 10 گرام چاندی 10 ہزار 211 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈی ڈالرائزیشن کی پالیسیوں، امریکی ڈالر کے 4 سال کی کم ترین سطح پر آنے اور جیو پولیٹیکل صورتحال میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار تیزی سے سونے اور چاندی کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک کے مرکزی بینکس کی جانب سے خالص سونے کی خریداری میں اضافے کا رجحان بھی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چاندی کی قیمتوں میں سونے کی قیمت میں چاندی کی قیمت سطح پر پہنچ مارکیٹ میں ریکارڈ کی فی 10 گرام فی تولہ روپے کی میں بھی فی اونس کی نئی کے بعد

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے