ہمیں کسی سے بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے: سرفرار بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی کا کہنا ہے کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، ہمیں کسی سے بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بارکھان میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے گزارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نوجوانو! قومیں نعروں سے نہیں بنتیں، کردار سے بنتی ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جو محنت سے بھاگ جائے وہ نام تو پا سکتا ہے مگر مقام نہیں، میں تنقید کو ہمیشہ اپنے لیے مثبت سمجھتا ہوں۔
سرفرار بگٹی نے کہا کہ ہم ایک لمحے بھی آپ کے بندوق کے نظریے کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیرت وراثت میں ملتی ہے، ترقی کمائی جاتی ہے، اپنے سر اونچا رکھو، جیسے کوہ سلیمان اونچا ہے، ہم آپس میں بھائی تھے، بھائی رہیں گے، بھائیوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ یقین دلا رہا ہوں کہ فیصلے تخت پر نہیں، دلوں میں لکھے جاتے ہیں، قبائل سے جو محبتیں سمیٹی ہیں میں ان کا قرض دار ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے قومی نعرہ لگانے میں میرا ساتھ دیں، ان لوگوں کو پیغام دیں کہ ہم پاکستانی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی