پی ٹی آئی رہنما کور کمیٹی اجلاس پر لڑ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی نے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کور کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں 2 گھنٹے طویل نشست کے بعد لیے گئے فیصلے شامل نہیں ہیں اور یہ پریس ریلیز اصل میٹنگ کے منٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں عمران خان کے احکامات، ملاقاتوں یا شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی رسائی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہے۔
شیخ وقاص صاحب بصد احترام کور کمیٹی میں تفصیل سے ڈسکس ہونے والے خان صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کا نا اس میں تذکرہ ہے ، نا ہی اس میں خان صاحب سے ملاقات اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی رسائی نا ہونے کی صورت میں کے پی کو بند کرنے کے حوالے کی گئی گفتگو اور ڈسکس کی گئی آپشنز کا کوئی… https://t.
— Mashal Yousafzai???????? (@AkMashal) January 28, 2026
مشال یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پریس ریلیز میں جو معلومات دی گئی ہیں، وہ حقیقت سے مختلف ہیں اور میٹنگ کے اصل منٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بات ہوئی جو پریس ریلیز میں شامل نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے پارٹی کے اندرونی فیصلوں کی مکمل تصویر عوام کے سامنے نہیں آ رہی۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اعلامیہ:
بتاریخ: 28 جنوری 2026
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے قومی اخبارات اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اخباری رپورٹس کے مطابق عمران خان کو پمز ہسپتال اسلام…
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) January 28, 2026
یہ واضح رہے کہ پریس ریلیز پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کی گئی تھی، تاہم مشال یوسفزئی کے مطابق اس میں کور کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے والے حقیقی فیصلوں کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی پی ٹی آئی اعلامیہ شیخ وقاص اکرم عمران خان مشال یوسفزئی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی اعلامیہ شیخ وقاص اکرم مشال یوسفزئی پریس ریلیز میں مشال یوسفزئی کور کمیٹی کی گئی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی