قانون شکنی اور بدانتظامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی تنبیہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعے کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آئی ہیں، تاہم معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈی آئی جی سے بھی بات ہو چکی ہے اور جس کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ ایسے معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جن سیکریٹریز پر اسمبلی اجلاس میں شرکت لازم ہے، انہیں ہر صورت اجلاس میں آنا چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو@KulAalam @azamshaam @HussainAhmedCh8 pic.
— Media Talk (@mediatalk922) January 29, 2026
احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، کسی کو اس سے روکا نہیں جا سکتا، لیکن احتجاج کی آڑ میں اگر کوئی مجرمانہ فعل کیا جائے تو اسے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سڑکوں کی بندش پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زندگی مفلوج کرکے اپنے مطالبات منوانا کسی صورت درست نہیں۔
ٹریفک مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مثال دی کہ کرکٹ ٹیم کی آمدورفت کے باعث اکثر ٹریفک نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے لیے ہیلی کاپٹر یا اسٹیڈیم کے قریب بہتر انتظامات کرے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں: اسپیکر کے پی کا خط پڑھ کر جواب دوں گا، امید ہے جمہوری باتیں لکھی ہوں گی، ملک محمد احمد خان
قومی دنوں کے حوالے سے گفتگو میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی 14 اگست کے موقع پر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ یومِ آزادی پر بھی پاکستان کے پرچم کی بجائے اپنی جماعت کا جھنڈا لہراتے ہیں، اور جنہیں 14 اگست کی قدر نہیں، وہ بسنت جیسے تیوہار کو بھی سیاسی رنگ دے سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ