مارکیٹ،سابق نگراں وزیراعظم نے دکانداروں کی مالی مدد کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد انتظامیہ کی جانب سے بڑھئی مارکیٹ میں دکانداروں کے کئے گئے نقصان پر سابق نگران وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد ،42دکانداروں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی بڑئی مارکیٹ میں بلدیہ اور انسداد تجاوزات کی جانب سے بنا نوٹس کے رات کی تاریکی میں کارروائی میں مسمار کی گئی دکان اور ہونے والے نقصان پر سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو اور ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی طرف سے نوٹس لیتے ہوئے متاثر دکانداروں کی مالی مدد کی گئی۔ سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومروکے وفد نے پیر بخاری روڈ پر واقع بڑھئی مارکیٹ پہنچ کر دکانداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور 4 لاکھ 20ہزار متاثرین میں تقسیم کئے جس پر دکانداروں نے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو اور ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کو شکریہ ادا کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سارے شہر کو پتا ہے ناجائز تجاوزات کس کی ہیں شہریوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ آلہ کار نہ بنے تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز کی جائے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔