وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر​این ایچ اے نے اہم اقدام کرتے ہوئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو قومی موٹر وے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ مواصلات نے سیالکوٹ سے کرتار پور موٹروے کی تعمیر پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جسے "گرو نانک ایکسپریس وے" کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

​اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس منصوبے کے گردوپیش میں بین الاقوامی معیار کے تھری، فور اور فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ سکھ کمیونٹی کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لندن، کینیڈا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے اور ان منصوبوں کو عالمی روڈ شوز کا حصہ بنایا جائے۔

​وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ منصوبے خطے کے لیے "گیم چینجر" ثابت ہوں گے، جس سے نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ نارنگ منڈی اور بدو ملہی جیسے ملحقہ شہروں کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتار پور

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری