پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پی آئی اے نجکاری کی ٹرانزیکشن کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب جاری ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم کے مابین ٹرانزیکشن کے دستاویزات پر دستخط و تبادلے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج انجام کو پہنچا، پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔