Daily Pakistan:
2026-07-24@02:14:15 GMT

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 48 پیسے اضافے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ صنعتی صارفین نے طویل المدتی تین سالہ پیکج کا ناکافی قرار دیتے ہوئے کراس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا گزشتہ سال کی نسبت  بجلی  کی کھپت میں بائیس فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ دسمبر میں انڈسٹری نے دو ارب  یونٹ بجلی استعمال کی ۔ سولر کی وجہ سے بجلی کھپت میں کمی ہورہی ہے۔

جس شخص پر 3قاتلانہ حملے ہو چکے ہوں، اسے بغیر اطلاع، بغیر ذاتی معالج اور بغیر قانونی اجازت کہیں اور لے جانا محض تشویش ناک نہیں بلکہ خطرناک سازش کی بو دیتا ہے،سردارعبدالقیوم نیازی

صنعتی صارفین نے حکومتی ریلیف پیکج کو ادھورا  قرار دیتے ہوئے  کہا کہ 13 سینٹ بجلی کا ریٹ ہے۔ پیکج سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے ای صارفین پر بھی ہوگا۔ صنعت کراس سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ تین روپے تیئس پیسے گردشی چارج کا سود بھی ادا کر رہے ہیں۔ صنعت کی وجہ سے گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا خطے میں صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کا نرخ پانچ سینٹ ہے۔ ہمیں بجلی کا نرخ تیرہ سینٹ مین پڑ رہا ہے۔ حکومت کراس سبسڈی ختم کرے۔ بجلی نو سینٹ پر آجائے گی۔

نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کری۔ فیصلہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،ابتدائی ورکنگ کے مطابق جہاں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،وہیں ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ہم آج رات اڈیالہ کے باہر رہیں گے، یہ ہمارے لیڈر کی زندگی کا مسئلہ ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ذرائع کےمطابق پیٹرولیم انڈسٹری نےقیمتوں سےمتعلق ورکنگ پیپراوگرا کو ارسال کردیا ہے،ابتدائی حساب کتاب کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے تو ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسےاضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزبھی سامنےآئی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کو بھجوا دےگی،جس کے بعد حکومت کو ٹیکسز اور لیوی میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔اگرٹیکسزاورلیوی میں کمی کی گئی توقیمتوں میں اضافےکا بوجھ نسبتاًکم ہو سکتا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں پر غیر شفاف رویہ ناقابل قبول ہے،بابر سلیم سواتی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی قیمت میں میں اضافے اضافے کی گئی ہے کی گئی

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے