ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرواز گارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے بلاسود فراہم کے جائیں گے۔

پرواز کارڈ، راہ روزگار، اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ترجیح ہے، ہنرمند، تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے، کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے گا, ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے موقع فراہم کررہے ہیں، چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی گئی، ایک ہزار بچوں کو ٹریننگ دے کر گارمنٹس کے شعبے میں روزگار دیا گیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

مریم نواز  کا  مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہرمند بنانے کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے، ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں، صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت پر خرچ کیے جارہے ہٰں، موبائل پولیس اسٹیشن گھروں کی دہلیز پر عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، ہنر افرادی قوت کی طلب دنیا بھر میں ہے، ہمیں صرف ٹریننگ دینا ہوگی، ہمارے نوجوان باصلاحیت، دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا