نوجوانوں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جدید دور میں علم اور ٹیکنالوجی ہی اصل طاقت بن چکی ہے اور موبائل و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مستقبل کی یونیورسٹی قرار دیا جا رہا ہے، اس لیے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست اور مثبت استعمال سے روشناس کرانا ناگزیر ہے۔ وہ جامعہ این ای ڈی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکی ہے، جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں، پاکستان ایک نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے اور یہ فیصلہ قوم کو کرنا ہے کہ آیا نوجوانوں کو اثاثہ بنایا جائے یا انہیں بوجھ سمجھا جائے۔ اگر نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جائیں تو وہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات اسلام آباد سے کراچی تک پہنچنا خوش آئند ہے کیونکہ کراچی طویل عرصے تک حکمرانوں کی ترجیحات میں پیچھے رہا، ہمارا تعلق حکمراں طبقے سے نہیں بلکہ عام عوام سے ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایوانوں میں عام پاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو،کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنا حق خود حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان کے تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات پر اظہارِ تشکر ضروری ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ قومیں صرف علم کے ذریعے ہی ترقی کرتی ہیں اور تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب لے جا سکتا ہے۔
اس موقع پر استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے پہلے مرحلے میں 32 گریجویٹس کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ مسرت ہے کہ سندھ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی سے ہوا۔ ڈاکٹر طفیل نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی ٹیم کو اس اقدام پر مبارک باد بھی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاست دان اور سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کے مسائل کا دیرپا حل ہے، نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ نے لیپ ٹاپ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام ان کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند