data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد نعمت اللہ، عبداللہ ولد تاجر حاجی رئیس ،صداقت خان ولد سلامت خان،یوسف خان ولد امیر محمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ،علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری کے ہمراہ یکم فروری کو اہل کراچی کے حق کے لیے شاہراہ فیصل پر ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ ‘‘ کے سلسلے میں اورنگی ٹائون کا دورہ کیا ، اورنگی ٹائون کے عوام کو درپیش سنگین مسائل پرتشویش اور حکومتی نا اہلی کی شدید مذمت کی ،انہوں نے 5نمبر چورنگی ، اسلام چوک ، چشتی نگر ، گلشن ِ بہار ، اکبر شہید روڈ ، اورنگی ٹائون نمبر 12نزد بروہی ہوٹل سمیت متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز اور عوام اجتماعات سے خطاب اور نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 18سالہ بدترین دور حکمرانی کے بعد آج صورتحال یہ ہے کہ اہل کراچی سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ،کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں، گل پلازہ کا سانحہ ہو یا شہرمیں پانی کی قلت، بجلی کا بحران، خونی ڈمپر اور ٹینکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع، گٹروں میں گر کر بچوں کی اموات‘ ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی ہو یا کوڑے کے ڈھیر، کراچی کے شہریوں کا کوئی پر سانِ حال نہیں ۔ایسے حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔جماعت اسلامی کے تحت یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ ہوگا، جس سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ،یہ مارچ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مارچ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو ان کا حق ، تحفظ اور عزت کے ساتھ جینے کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام کو پانی، بجلی اور سیوریج جیسے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ منتخب نمائندے اور میئر کراچی محض بیانات تک محدود ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کراچی دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجے میں شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سانحہ گل پلازہ حکومتی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے او ر یہ سانحہ صرف چند خاندانوں کا نہیں بلکہ کراچی کا سانحہ ہے۔ آج کراچی کا ہر شہری اس دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے۔ شہر میں روز کہیں نہ کہیں جنازے اٹھ رہے ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کر رہے ہیں اور کچھ خاندان آج بھی اپنے عزیزوں کی باقیات کے منتظر ہیں۔کراچی کے شہری بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو جلتے اور مرتے دیکھ رہے ہیں۔ ابتدا میں لوگوں کو امید تھی کہ شاید کچھ افراد زندہ بچ جائیں گے، لیکن پھر امید لاشوں میں بدل گئی اور اب صورتحال یہ ہے کہ بعض خاندان اپنے پیاروں کی باقیات مانگ رہے ہیں تاکہ انہیں سپردِ خاک کر سکیں۔ منعم ظفر خان کا اورنگی ٹائون آمد پر اور جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر نائب امرا خالد زمان شیخ، شہباز خالد، ضلعی سیکرٹری عبدالحنان خان، جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین وکونسلرز بھی موجود تھے جبکہ ملک ترین گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں معاون خصوصی محمد اسحاق خان، ڈپٹی سیکرٹری کراچی عبد الرزاق خان ،امرا اضلاع مولانا فضل احد، ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع سائٹ غربی راشد خان، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اورنگی ٹائون کراچی کے رہے ہیں

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک