data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا( صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ڈھاکا میں متعین امریکی سفیر مسٹر برینٹ ٹی کرسٹینسن اور یورپی یونین کے سفیر مائیکل ملر نے الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی سفیر کے ہمراہ سفارت خانے کے پولیٹیکل و اکنامک قونصلر ایرک گِل مین، پبلک آفیسر مس مونیکا ایل سائی، پولیٹیکل آفیسر جیمز اسٹیورٹ اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ فیروز احمد بھی تھے جبکہ یورپی یونین کے پولیٹیکل فرسٹ سیکرٹری سیباسٹین ریگر براؤن بھی اس موقع موجود تھے۔ دونوں ملاقاتیں نہایت خوشگوار، باہمی احترام اور گرمجوشی کے ماحول میں منعقد ہوئیں۔امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران بنگلا دیش کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، صنعت و تجارت، آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات، ریاستی اصلاحات اور روہنگیا مسئلے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفیر نے بنگلا دیش کی معاشی ترقی اور جمہوری سفر میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بنگلا دیش اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یورپی یونین کے سفیر سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں بنگلا دیش میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور جمہوریت کو بامعنی بنانے کے موضوع کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں باہمی تعلقات، ترقی اور پیش رفت کے تسلسل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور مرکزی شعبہ تشہیر و میڈیا کے سربراہ ایڈووکیٹ احسانْ المحبوب زبیر، مرکزی عاملہ کے رکن محمد مبارک حسین اور امیر جماعت کے خارجہ امور کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمودالحسن بھی موجودتھے۔

 

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین کے امریکی سفیر بنگلا دیش

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی