Jasarat News:
2026-07-24@05:43:06 GMT

جسٹس کمیٹی اجلاس، ماڈل جیل 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) جسٹس کمیٹی برائے آئی سی ٹی نے ماڈل جیل 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد کے لیے جسٹس کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوا، جس میں وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری، چیف کمشنر اسلام آباد آئی جی پولیس اسلام آباد و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی منصوبے سے متعلق امور اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 ہے، ماڈل جیل کا تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے، جس میں 85 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے اور 15 فیصد مالی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ماڈل جیل آئی سی ٹی کے مکمل ہونے کا کام بلا تاخیر مکمل کیا جانا چاہیے اور اسے 30 جون 2026 تک مکمل ہونا چاہیے، انہوں نے دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی جیسے جیل کے عملے کی تعیناتی بھی بیک وقت مکمل کی جائے تاکہ اسلام آباد کے قیدیوں کی منتقلی 1 جولائی 2026 سے شروع کی جا سکے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ کے سیکرٹری وزارت خزانہ کے سیکرٹری کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ماڈل جیل کی تعمیر سے متعلق مسائل حل کیے جا سکیں، اگلے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کو مدعو کیا جائے گا۔”نیشنل پرزن ریفارم ایکشن پلان” کی رپورٹ، جو جیل ریفارم سب کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی پر بھی غور کیا گیا اور اسے جیل انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فریم ورک کے طور پر تسلیم کیا گیا۔چیف جسٹس نے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کے ججز پر زور دیا جائے کہ وہ مقدمات جلد از جلد فیصلے کریں تاکہ عوام کے شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس نے اسلام ا باد ماڈل جیل

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری