Jasarat News:
2026-07-24@06:23:20 GMT

رمضان عظیم نعمت ‘ خود احتسابی کا درس دیتا ہے‘جاوداں فہیم

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت ارکان و مدرسات کا آن لائن اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے جو ہمیں تقویٰ، صبر اور خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بابرکت مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ قرآن مجید سے مضبوط تعلق، اخلاقی تربیت اور عملی اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ جاوداں فہیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں صلہ رحمی، ایثار، قربانی اور دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کا پیغام دیتا ہے، لہٰذا ہر فرد کو چاہیے کہ اس مقدس مہینے میں اپنے اعمال کا جائزہ لے اور اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرے۔اجتماع میں دورہ قرآن کرانے والی مدرسات کو خصوصی رہنمائی دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 30 روزہ دورہ قرآن کا آغاز پورے ملک سمیت کراچی بھر میں 25شعبان سے 25رمضان المبارک تک ہوگا۔ دورہ قرآن کراچی میں 2000سے زاید مقامات پر ہوگا ،دورہ قرآن 2 اوقات میں منعقد کیا جائے گا، پہلا وقت صبح 11بجے سے دوپہر 1بجے تک اور دوسرا وقت دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی مقام پر خواتین اور طالبات ان مقررہ اوقات میں دورہ قرآن میں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسات پر زور دیا کہ وہ قرآن کی تعلیم کو عام کرنے اور خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کو امت مسلمہ کے لیے ہدایت، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار