اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے یکساں نظامِ اذان و نماز پر اتفاق کیا جبکہ تاجروں نے اذان کے وقت رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں نمازِ جمعہ کے اوقات سے یکسانیت کے آغاز کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے مشترکہ اذان و نماز کا کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے قانون سازی پر وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان اور نماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیرصدارت اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے اتفاق کیا۔ مشترکہ کیلنڈر اور قانون سازی پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز کے نفاذ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے یکساں نظامِ اذان و نماز پر اتفاق کیا جبکہ تاجروں نے اذان کے وقت رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں نمازِ جمعہ کے اوقات سے یکسانیت کے آغاز کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے مشترکہ اذان و نماز کا کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے قانون سازی پر وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔ سردار یوسف کے مطابق نظامِ صلوٰۃ کے نفاذ کے اثرات چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان تک جائیں گے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راولپنڈی اور اسلام آباد وفاقی وزیر اجلاس میں

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ