Express News:
2026-07-24@07:44:55 GMT

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔

نجی کالج میں ٹرافی کی رونمائی پر مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، طالبات بھی سلیفیاں لیتی رہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نجی کالج میں  تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی  کے ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر  نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور  کرکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستانی خواتین  کو دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔

ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔

تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لئے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھی ٹرافی ٹرافی کی ٹرافی کے ورلڈ کپ کے ساتھ

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی