Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:57 GMT

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ عہدے سے ہٹا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ عہدے سے ہٹا دیے گئے

کراچی میں ٹریفک انتظامات سے متعلق اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر نواز شیخ کو نیا ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گل پلازہ سانحے کے بعد سامنے آنے والی ٹریفک بدانتظامی کے تناظر میں کیا گیا۔ آتشزدگی کے بعد گل پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام رہا، جس کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل گل پلازہ میں ہونے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 79 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد مختلف محکموں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار