ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء کیساتھ خصوصی نشست، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کرینگے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جہاں پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار اور غلط فہمیوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔ طلباء نے بھی اس نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے آگاہی کے حوالے سے گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔ نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔